تعلیمی اصلاحات کے بغیر ترقی ناممکن:عثمان نورانی

لاہور(سٹاف رپورٹر)تعلیمی اصلاحات کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار عثمان محی الدین نورانی (مرکزی سیکرٹری جنرل) نے انجمن کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبائی دفتر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا طلبا اس قوم کے حقیقی معمار ہیں ان کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ اس موقع پر پر حافظ مستنصر احمد نورانی،عدنان رضا،حسن نظامی سمیت دیگر کارکن موجود تھے۔