ہونہار سکالرشپ سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل 30ہزار طلبا کو وظائف دئیے گئے

ہونہار سکالرشپ سکیم کا پہلا  مرحلہ مکمل 30ہزار طلبا کو  وظائف دئیے گئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں ہونہار سکالرشپ سکیم کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

سکالرشپ سکیم فیز ون کا آخری مرحلہ ڈی جی خان میں تکمیل پذیر ہوا۔ پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 30 ہزار ہونہار طلبہ و طالبات میں سکالرشپ تقسیم کئے گئے۔ آخری ایونٹ میں وزیر تعلیم کو دیکھتے ہی طلبا کی جانب سے مریم نواز، رانا سکندر حیات اور سکالرشپ زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں