جامعہ علمیہ میں جلسہ ’’ختم بخاری دستار فضیلت‘‘ تقریب

لاہور(سیاسی نمائندہ)ادارے عمارتوں سے نہیں قابل شخصیات سے بنتے ہیں اس لئے سیمنٹ اینٹوں کے بجائے اساتذہ کرام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار مفتی محمد فضل سبحان قادری، مفتی محمد عبدالعلیم سیالوی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، پیر زادہ محمد امین قادری اوردیگرنے جامعہ علمیہ کے تدریسی سیشن کے اختتام پرختم بخاری و دستار فضیلت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔