حکومت نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی اجازت دیدی

حکومت نے ہارس اینڈ کیٹل شو کی اجازت دیدی

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)پنجاب حکومت نے ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی اجازت دے دی۔ کمشنر نے تقریبات شیڈول کو حتمی شکل دیدی۔

 ہارس اینڈ کیٹل شو 5 فروری سے 25 مارچ تک جاری رہیگا۔ افتتاحی تقریب فورٹریس سٹیڈیم، ثقافتی سرگرمیاں الحمرا ہال، نمائشوں کا انعقاد جیلانی پارک میں کیا جائیگا۔ صوبہ بھر سے اعلیٰ نسل کے گھوڑوں، اونٹوں، بیل، گائیوں، بھینسوں، بھیڑوں، بکریوں اور دیگر مویشیوں کو ہارس اینڈ کیٹل شو کے لئے مدعو کیا جا رہا ہے۔ مال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، جیل روڈ پر فلوٹ سرگرمیاں ہونگی۔ میوزیکل شو، ڈاگ شو، خیمے لگانا، کبڈی میچ، پھولوں کی نمائش لگائی جائیگی، بچوں کی سیر و تفریح کیلئے خصوصی نمائش لگائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں