ایل ڈی اے : کروڑوں خرچ، جوڈیشل کمپلیکس جوں کا توں

ایل ڈی اے : کروڑوں خرچ، جوڈیشل کمپلیکس جوں کا توں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مرمت و بحالی کے نام پر سرکاری خزانے کے ساتھ مبینہ کھلواڑ کیا گیا۔ جوڈیشل کمپلیکس 7 کورٹ سٹریٹ میں مرمت و بحالی کے کئی ٹینڈرز لگے مگر اس کی حالت نہ بدلی۔

کمپلیکس کے تعمیراتی کاموں میں مبینہ ہیر پھیر کیا گیا، اس کی مرمت کا کام ایل ڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے لئے مبینہ سونے کی چڑیا بن گیا۔سال 2023 اور 2024 میں کمپلیکس کی لفٹ اور مرمت کے نام پر کروڑوں روپے لگا ئے گئے ۔ذرائع کے مطابق 17 دسمبر 2024 کو کمپلیکس کی مرمت کے نام پر5کروڑ 26 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ 24 اپریل 2024 کو مرمت پر13 لاکھ 10 ہزار روپے خرچ کر دئیے گئے ۔ 8 مارچ 2023 کو کمپلیکس میں نئی لفٹیں تنصیب کرنے پر 4 کروڑ 97 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ۔مارچ 2023 کے آغاز میں لفٹ پینل تبدیل کرنے پر 24 لاکھ 92 ہزار روپے خرچ کئے گئے ۔ لفٹ کی مرمت پر جنوری 22 میں بھی 56 لاکھ 99 ہزار روپے خرچ کئے گئے ۔جوڈیشل کمپلیکس کی مرمت پر 2 کروڑ 28 لاکھ اور 2 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں