خواجہ سلمان رفیق کی پی ایم اے عہدیداروں سے ملاقات

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہاؤس میں عہدیداروں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر صدر پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر کامران شیخ، مرکزی صدر پروفیسر اظہار، پروفیسر اشرف نظامی، صدر لاہور پروفیسر شاہد ملک، پروفیسر خالد محمود، ڈاکٹر نادر، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر بشریٰ حق و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر اور پی ایم اے عہدیداروں کے درمیان میڈیکل کمیونٹی کے مسائل کے حل، نظام صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات، اتائیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی، پوائنٹ آف سیل، و دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔