انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری

لاہور(عمران اکبر)پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی 2024 کے قیام کی منظوری دے دی گئی، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق سزا اور جزا کا عمل اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا ، اتھارٹی قوانین کے مطابق نئے تھانے فعال کرنے کی منظوری دی گئی،وزیرا علیٰ پنجاب اتھارٹی کی چیئرپرسن ،چیف سیکرٹری وائس چیئرپرسن ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی پولیس، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری سروسز ، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی ممبر ہونگے ۔اتھارٹی خصوصی قوانین کے تحت پہلے سے موجود ریگولیٹری ایجنسیوں سے تعاون بڑھائے گی ،صوبے میں قوانین کا بہتر اور موثر نفاذ یقینی بنائیگی ،ریگولیٹری ایجنسیوں کے کردار کو مضبوط بنانے میں مدد دے گی،اتھارٹی ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اور ریگولیٹری بورڈ قائم کریگی ۔ڈپٹی کمشنر بورڈ کا چیئرپرسن ،ڈی پی او اور متعلقہ ایجنسیوں کے سربراہان بورڈ کے ممبرز ہونگے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بورڈ کے ممبر اور سیکرٹری کے طور پر کام کریگا۔