رواں برس ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس 24جنوری کو طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)رواں برس ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا،اجلاس جمعہ 24 جنوری کو ہوگا، صدارت وی سی ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کریں گے۔
اجلاس کا انعقاد ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں ہوگا۔ گورننگ باڈی اجلاس میں شرکت کے لئے ممبران کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ایل ڈی اے نے گورننگ باڈی اجلاس کا مجوزہ ایجنڈا تیار کر لیا،سولہ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا گیا۔