مزید سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی منظوری

 مزید سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی منظوری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے شہر کی مزید سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دینے کی منظوری دی جس کے بعد ایل ڈی اے نے کئی برسوں سے فروزن روڈ پر کمرشل سرگرمیوں شروع کرنے کی تیاری کرلی۔

ابتدائی طور پر ہائیکورٹ کے حکم پر منظور شدہ نو سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دی جا چکی ہے اور اب مزید سڑکوں کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر سڑکوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت دی جائے گی۔ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن کی مد میں پندرہ ارب پچاس کروڑ روپے ریونیو کا تخمینہ لگایا۔ایل ڈی اے کی آمدن میں اضافے کیلئے مزید سڑکوں کی کمرشلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔ گزشتہ2سال کے دوران ایل ڈی اے انتظامیہ 17 سڑکوں کو کمرشل کر چکا ہے ۔ اتھارٹی کی آمدن میں اضافے کیلئے مزید10سڑکوں کو کمرشل کرنے کی سٹڈی شروع کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں