پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی کارکردگی، ممکنہ اہداف پر بریفنگ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت محکمانہ امور بارے اجلاس ہوا۔
پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان اور راولپنڈی کی کارکردگی، ممکنہ اہداف اور مجوزہ اقدامات بارے آگاہ کیا گیا،سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ طیب فرید، پی ایچ اے ملتان اور راولپنڈی کے افسروں نے بریفنگ دی، صوبائی وزیر کا کہنا تھا شہریوں کی تفریح کیلئے بڑے شہروں میں خصوصی پروگرامز تشکیل دئیے جائیں گے۔ تمام پی ایچ ایز شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرنے کیلئے ڈیجیٹل سسٹم اپنائیں۔