جامعہ نعیمیہ :تقریبات ختم، 200 طلبہ کو دستارفضلیت عطا

جامعہ نعیمیہ :تقریبات ختم، 200 طلبہ کو دستارفضلیت عطا

لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا مدارس کو بھی سکالرشپ ولیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا جائے۔۔۔

 حکومت اور عوام مدارس کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، موجودہ دور میں دینی تعلیم کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، تاکہ ہم اپنی اسلامی روایات اور تہذیب کو محفوظ رکھ سکیں،قرآن وسنت کی تعلیمات قیامت تک انسانیت کیلئے رہنمائی کاذریعہ ہے ، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں ،خوارج کاقلع قمع کرنے کیلئے تمام وسائل کوبروئے کارلایاجائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ کے سالانہ جلسہ دستارفضلیت وتقسیم اسناد کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا رواں سال جامعہ نعیمیہ سے 67عالم، 10 مفتی ،47قرا اور50حفاظ کرام نے سند فراغت حاصل کی جبکہ70سے زائد طلبہ کومیڈلز سے نواز اگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں