گورنر پنجاب کی یونیورسٹی تشدد میں زخمی طلبہ کی عیادت

گورنر پنجاب کی یونیورسٹی تشدد میں زخمی طلبہ کی عیادت

لاہور (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان پنجاب یونیورسٹی گئے ، یونیورسٹی تشدد واقعہ میں زخمی ہونے والے طالب علموں کی عیادت کی۔

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ان کے سٹاف نے گورنر کو واقعہ پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر محمد علی نے بتایا پہلے مرحلے میں 9 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے ، 3 طالبعلموں پر حملے میں ملوث طلبہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ۔علاوہ ازیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا 23واں کانووکیشن اختتام پذیر ہو گیا،دو روزہ کانووکیشن میں 3078 طلبہ و طالبات کو میڈلز، رول آف آنر اور ڈگریاں دی گئیں۔ پہلے روز86 سکالرز کو پی ایچ ڈی جبکہ 735 طلبہ و طالبات کو ایم فل کی ڈگریوں سے نوازا گیا۔ دوسرے دن کے سیشن میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی پر طلبہ و طالبات کو میڈلز اور رول آف آنر سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کے ہمراہ طلبا کو میڈلز دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں