ڈینگی سیزن میں مزید بہتر کام کرینگے :سلمان رفیق

ڈینگی سیزن میں مزید بہتر کام کرینگے :سلمان رفیق

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں اینٹومولوجسٹس اور انوائرمنٹ انسپکٹرز کی ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

صوبائی وزیر صحت نے ریفریشر ٹریننگ کے شرکا سے خطاب میں کہا رواں سال ڈینگی سیزن میں مزید بہتر انداز میں کام کریں گے ۔گزشتہ ڈینگی سیزن میں رہ جانے والی کمی کوتاہی کو دور کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمہ جات کو محنت کرنی ہو گی۔ادھرصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا، پی ایچ آئی ایم سی کے 3 ایجنڈے پیش کئے گئے ۔ اجلاس کے دوران چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا یکم فروری سے آغاز کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں