مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں 2025 کی پہلی سات روزہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
صوبائی وزیر صحت، عظمیٰ کاردار اور سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب نے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔ خواجہ سلمان رفیق نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا پولیو ٹیموں کو ہر گھر پر دستک دینے کی تلقین کی گئی ہے ۔ ادھر صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا اور نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے حوالے سے اجلاس ہوا، ہسپتالوں ایچ آر و دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بریفنگ دی۔