نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ٹریننگ کلاسز کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں جدید ایمرجنسی بلاک، حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر، اور طبی عملے کے لئے ریفریشر ٹریننگ کلاسز کا افتتاح کر دیا گیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بھی شرکت کی اور افتتاح کیا۔ پنجاب سوشل سکیورٹی اور محکمہ صحت کے درمیان حفاظتی ٹیکہ جات سنٹر کے قیام کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔