ایل ڈی اے دفتر کی 4میں سے 3لفٹیں خراب

 ایل ڈی اے دفتر کی 4میں سے 3لفٹیں خراب

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن دفتر کی تیسری بلڈنگ میں نصب 4 میں سے 3 لفٹیں خراب ہو گئیں۔

گزشتہ ایک سال میں لفٹوں کی مرمت اور بحالی پر 13 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ،اس کے باوجود لفٹوں کی خرابی معمول بن گئی۔خراب لفٹوں میں سے ایک کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا، باقی 2کے کنٹرول پینل کام چھوڑ چکے ہیں۔افسر اور ملازمین صرف ایک لفٹ استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر ضرورت سے زیادہ وزن ڈالنے سے مزید خرابی کا خدشہ ہے ۔ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی مبینہ غفلت اور ناقص کارکردگی کے باعث لفٹوں کی مسلسل خرابی سوالیہ نشان پیدا ہوچکا ہے ،عمارت میں روزانہ آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں