بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کامرتکب:جمعیت اہلحدیث
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے 5 اگست کو یومِ استحصالِ کشمیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
بھارت کا یکطرفہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق پر کھلا حملہ ہے۔ کشمیر اور فلسطین کاز پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے ان کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشتگردی، آبادیاتی تبدیلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی جیسے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جبکہ عالمی ادارے اور طاقتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔