ٹرین میں مسافروں سے پیسے اکٹھے کرنے والا جعلی ریلوے ملازم گرفتار

ٹرین میں مسافروں سے پیسے اکٹھے  کرنے والا جعلی ریلوے ملازم گرفتار

لاہور (آئی این پی) ریلویز پولیس لاہور نے جعلی ریلوے ملازم گرفتار کرلیا۔ ملزم ولید ٹرین نارووال پسنجر کے مسافروں سے ٹکٹ کی مد میں پیسے اکٹھے کرتا تھا۔۔۔

 چند روز قبل وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم خود کو ریلوے ملازم ظاہر کرکے مسافروں سے پیسے وصول کر رہا تھا،ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے فوری بعد ریلویز پولیس لاہور نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی کھوج شروع کردی، پولیس نے ملزم کو اسکے آبائی علاقے نارنگ منڈی سے گرفتار کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں