ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفدکا ریلوے سٹیشن کادورہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کا لاہور ریلوے سٹیشن اور ورکشاپ کا معلوماتی دورہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے لاہور ریلوے سٹیشن اور متعلقہ ورکشاپس کا معلوماتی دورہ کیا۔
دورے کا مقصد پاکستان ریلوے کے جاری ترقیاتی منصوبوں، آپریشنل کارکردگی اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔دورے کے دوران ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آپریشن فاطمہ بلال، ڈویژنل کمرشل آفیسر لاہور عدنان مروت اور ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ نے وفد کو ریلوے کے مختلف شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔