نجی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کی فیس ورکر بورڈ دیگا

نجی اداروں میں مزدوروں کے بچوں کی فیس ورکر بورڈ دیگا

بورڈ نجی تعلیمی اداروں سے معاہدہ کریگا،مفت فلیٹس کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے

لاہور (عاطف پرویز سے )ورکرز ویلفیئر بورڈ پنجاب نے ورکرز کے بچوں کی تعلیم سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا ہے ۔صوبے کے 18 اضلاع میں جہاں ڈبلیو ڈبلیو بی کے اپنے سکول موجود نہیں، وہاں نجی سکولوں کے ساتھ معاہدے کیے جائیں گے ۔ان اضلاع میں ورکرز کے بچے نجی سکولوں میں تعلیم حاصل کریں گے ، جب کہ ان کی فیس کی ادائیگی ورکرز ویلفیئر بورڈ کرے گا۔بورڈ نے نئے سکول بنانے کے بجائے نجی تعلیمی اداروں سے شراکت داری کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب ڈاکٹر مجتبیٰ بھروانہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ورکر کا بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔جہاں بورڈ کے سکول نہیں، وہاں نجی سکولوں سے معاہدے کیے جا رہے ہیں اور فیس بورڈ کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ادھر ورکرز ویلفیئر فنڈ کے رجسٹرڈ ورکرز کے لیے بھی خوشخبری ہے ۔ مفت فلیٹس کی قرعہ اندازی اگلے ہفتے متوقع ہے ۔ قرعہ اندازی میں چار ہزار کے قریب ورکرز کی درخواستیں ہیں ۔ اگلی قرعہ اندازی سے پہلے پالیسی میں نرمی کے لیے حکومت کو سفارشات بھجوائیں گے ۔ اس بار720 فلیٹس کے لیے قرعہ اندازی کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں