انفورسمنٹ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کی منظوری

 انفورسمنٹ کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کی منظوری

میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز تعیناتی مدت میں توسیع کی بھی منظوری

لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید اور افسران نے امن و امان کی مجموعی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے ،میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز تعیناتی مدت میں توسیع ،ڈی جی خان بارڈر چیک پوسٹس پر 50 رضاکاروں کی تعیناتی،را ئیٹ مینجمنٹ پولیس فورس کیلئے پیشہ ورانہ آلات خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے ، جعلی دودھ کے نام پر معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ، فوڈ اتھارٹی نے جعلی دودھ بنانے والے 156 نیٹ ورکس کو پکڑا ، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کو باعزت طریقے سے واپس بھجوا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں