ایل ڈی اے : ریونیو جنریشن بارے اقدامات کی ہدایت

ایل ڈی اے : ریونیو جنریشن بارے اقدامات کی ہدایت

ٹیپا افسران ریونیو جنریشن میں بہتری کیلئے روڈ میپ مرتب کریں:ڈی جی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ایل ڈی اے اور ٹیپا کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعیداور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے ریونیو جنریشن بارے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہاؤسنگ، ٹاؤن پلاننگ اور آکشن ٹیمیں مل کر ریونیو جنریشن کا روڈمیپ مرتب کریں۔ کارپوریٹ سیکٹر اور مارکیٹ کے نئے رجحان کی طرز پر ریونیو جنریشن پر کام کیا جائے ۔ایل ڈی اے سٹی میں بزنس بے اور دیگر کمرشل سرگرمیوں کا جلد آغاز کیا جائے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے اپنی دیگر سکیموں میں بھی ریونیو جنریشن کے لیے آؤٹ آف باکس اقدامات کرے ۔ ایل ڈی اے اپنی قیمتی پراپرٹی کو مارکیٹ میں بہتر سے بہتر استعمال میں لائے ۔ٹیپا افسران بھی ریونیو جنریشن میں بہتری کے لیے روڈ میپ مرتب کرے ۔ ٹاؤن پلاننگ، میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ بھی ریونیو جنریشن میں بہتری بارے نئے اقدامات تجویز کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں