پنجاب بھر کے 355 کالجز کوسولر پر منتقل کر نے کا فیصلہ

 پنجاب بھر کے 355 کالجز کوسولر پر منتقل کر نے کا فیصلہ

29کروڑ لاگت آئے گی، ہائر ایجوکیشن اور محکمہ توانائی میں معاہدہ طے

لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر کے 355کالجز کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 29کروڑ روپے کی لاگت سے 3سال میں مکمل ہونے والے اس منصوبے پر محکمہ توانائی عملدرآمد کرے گا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 47کالجز، دوسرے مرحلے میں 155اور تیسرے مرحلے میں باقی تمام کالجز کو سولر نظام سے منسلک کیا جائے گا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ توانائی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت کالجز کو بجلی کے بلوں کی مد میں ملنے والے فنڈز سولر سسٹم کی تنصیب کے اخراجات کے طور پر محکمہ انرجی کو منتقل کیے جائیں گے ۔دن کے اوقات میں کالجز اپنی ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں گے جبکہ اضافی بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی۔ایم او یو کی تقریب محکمہ ہائر ایجوکیشن میں منعقد ہوئی، جس میں وزیرتعلیم راناسکندرحیات،سیکرٹری ایچ ای ڈی غلام فرید،ڈی پی کالجز ڈاکٹر انصر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں