پی آئی ٹی بی ،ہنرمند میں ای روزگار میں مفاہمتی یادداشت

پی آئی ٹی بی ،ہنرمند میں ای روزگار میں مفاہمتی یادداشت

لاہور(خبر نگار)نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے فروغ کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ہنرمند پنجاب کے درمیان ای روزگار 2.0 پروگرام کے تحت مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔۔۔

 جس کے تحت لاہور میں ایک نیا ای روزگار سنٹر قائم کیا جائے گا جو نوجوانوں کو فری لانسنگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتیں سیکھنے کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ ایم او یو پر پی آئی ٹی بی ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف اور ہنرمند پنجاب چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمران نے دستخط کیے ۔ساجد لطیف نے کہاکہ ای روزگار 2.0 پی آئی ٹی بی کے فلیگ شپ پروگرام کا نیا مرحلہ ہے جس کے ذریعے پہلے ہی ہزاروں نوجوان ڈیجیٹل فری لانسنگ کے میدان میں تربیت حاصل کر کے معاشی طور پر خود مختار ہو چکے ہیں۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں عوامی و نجی تعلیمی اور فنی اداروں کے تعاون سے اس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان ڈیجیٹل مہارتوں سے مستفید ہو سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں