ایس پی سٹی کی مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

ایس پی سٹی کی مذہبی جماعت کی ہنگامہ  آرائی میں زخمی اہلکاروں کی عیادت

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی بلال احمد نے انجمن تاجران کے وفد کے ہمراہ میو ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ مذہبی جماعت کی ہنگامہ آرائی اور فسادات کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

تاجروں کے وفد کی قیادت اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نے کی۔ وفد نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور تحائف پیش کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس پی سٹی بلال احمد اور تاجر رہنماؤں نے زخمی اہلکاروں کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور ان کی حالت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں