لوئر مال پر انڈر پاس کا منصوبہ ابتدا میں ہی رک گیا

لوئر مال پر انڈر پاس کا منصوبہ ابتدا میں ہی رک گیا

ایل ڈی اے اور ٹیپا نے انڈر پاس کی تعمیر کی تجویز دی تھی

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وسطی لاہور میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تجویز کیا گیا پہلا انڈر پاس منصوبہ ابتدا ہی میں تنازعات کا شکار ہو گیا ہے ۔ایل ڈی اے اور ٹیپا نے لوئر مال کے مقام پر انڈر پاس کی تعمیر کی تجویز دی تھی، تاہم پنجاب حکومت نے منصوبے کی منظوری مؤخر کر دی ہے ۔ٹریفک رش اور سموگ کے خدشات کے باعث حکومت نے رواں مالی سال میں انڈر پاس کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق منصوبے پر دوبارہ آئندہ مالی سال میں غور کیا جائے گا۔وسطی لاہور کے سب سے مصروف علاقے لوئر مال پر انڈر پاس کی تعمیر کا منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہی رک گیا۔ایل ڈی اے اور ٹیپا نے جنرل پوسٹ آفس کے سامنے انڈر پاس تجویز کیا تھا،جس پر ایک ارب بیس کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔تاہم پنجاب حکومت نے ٹریفک کے دباؤ، ماحولیاتی اثرات اور سموگ کے خدشات کے باعث فی الحال منصوبے کی منظوری دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے لوئر مال اور داتا دربار کے اطراف ری ماڈلنگ کی اجازت تو دے دی ہے ،لیکن انڈر پاس کی تعمیر کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں