قصور:متعددوارداتیں، ہزاروں روپے لوٹ لئے ، لاکھوں کی چوریاں

 قصور:متعددوارداتیں، ہزاروں  روپے لوٹ لئے ، لاکھوں کی چوریاں

قصور(نمائندہ دنیا)متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے چھین لئے ،بھینسیں، موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں۔ ویرم ہٹھاڑ سے ڈاکوؤں نے کھڈیاں کے رہائشی عمران سے 30ہزار ،چک 48 سے لکھو ڈیئر کے رہائشی لطیف سے 8ہزار لوٹ لئے۔

فقیریے والا سے چور دو بھینسیں اور 3 موٹروں کے پمپ لے گئے ۔بھیڑ سوڈیاں سے چور سید پور کے رہائشی جاوید ، پتوکی منڈی سے مبشر اورماڈل سٹی پتوکی سے ندیم کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں ۔ ظہیرآباد کالونی چونیاں میں سابق وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کے گھر چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں