لاہور سے جانے ، آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول ، روٹ تبدیل

 لاہور سے جانے ، آنیوالی ٹرینوں کا شیڈول ، روٹ تبدیل

ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا،ٹرینیں گھنٹوں لیٹ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) سیلاب سے متاثرہ ٹریک کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول اور روٹ تبدیل، ایک ٹرین منسوخ، ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک تاحال بحال نہ ہوسکا، فیصل آباد ،شور کوٹ، خانیوال سیکشن بند ہونے کے باعث ٹرینوں کا شیڈول اور روٹ تبدیل، ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے کے باعث مسافروں کی تعداد میں کمی ،مسافروں کی تعداد میں کمی کے باعث کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس منسوخشاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا گیا،قراقرم ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 3 بجے کی بجائے 1 گھنٹہ 15 منٹ تاخیر سے سہ پہر 4 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ پاک بزنس ایکسپریس کراچی کیلئے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔کراچی ایکسپریس کراچی کیلئے شام 6 بجے کی بجائے 30 منٹ تاخیر سے شام 6 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی۔ گرین لائن کراچی کیلئے رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی، کراچی جانے والی قراقرم 42-ڈاؤن لاہور سے براستہ ساہیوال کراچی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں