بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی باقاعدہ منظوری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی نے بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
یہ منصوبہ پہلے سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور کیا جا چکا تھا، اب اس کی فائنل منظوری کے بعد عملدرآمد کے لیے راستہ ہموار ہو گیا ہے ۔منصوبہ بابو صابو کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا، جس کے لیے اراضی 1992-93 میں ہی حاصل کر لی گئی تھی۔ پلانٹ کے لیے مجموعی طور پر 836 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے ۔ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا کل تخمینہ لاگت تقریباً 52 ارب روپے لگایا گیا ہے ، جبکہ منصوبہ فرانس کے ڈونر ادارے اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔