انسپکٹر لیگل: 1797امیدوار وں کی پہلے مرحلے میں کامیابی

انسپکٹر لیگل: 1797امیدوار وں کی پہلے مرحلے میں کامیابی

کامیاب امیدوار اب انگلش اور اردو مضمون نویسی کے پرچوں میں حصہ لیں گے

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل ( سپیشلسٹ کیڈر) کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 235 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں سے 1797 امیدواروں نے پہلا مرحلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ حکومتِ پنجاب کے محکمہ پولیس میں انسپکٹر لیگل کی تحریری امتحان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔

یہ امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد ہوا جس میں امیدواروں نے پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانونِ شہادت اور اینٹی ریپ ایکٹ سے متعلق پیپرز دیے ۔اس امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدوار اب دوسرے مرحلے یعنی انگلش اور اردو مضمون نویسی کے پرچوں میں حصہ لیں گے ۔کامیاب امیدواروں کی تفصیلی فہرست پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔کامیاب امیدواروں میں حمیرا، شیزا منظور، فرحین مختار، حافظہ عرشیا شاہین، انعم شہزادی، نمرہ عاشق، ثروت شوکت، سائرہ خالد، سیدہ فاطمہ عدا بخاری، زوبیہ ظفر شامل ہیں۔ انسپکٹر لیگل کے لیے 3381 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں