رش والے مقامات کی ری ڈیزائننگ کے منصوبوں کا جائزہ

 رش والے مقامات کی ری ڈیزائننگ کے منصوبوں کا جائزہ

ناصر باغ اور کچہری چوک کے قریب انڈر پاس کی تجویز پر بھی کام جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری اور تاریخی مقامات کے گرد ری ماڈلنگ کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے ۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت لاہور میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،جس میں شہر کے رش والے مقامات کو ری ڈیزائن اور کشادہ کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار کے گرد تجاوزات کے خاتمے اور اڈوں کی منتقلی کے لیے جلد آپریشن شروع کیا جائے گا۔

راوی روڈ، آؤٹ فال روڈ اور ریٹی گن روڈ کو کشادہ اور خوبصورت بنانے کا منصوبہ بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ناصر باغ اور کچہری چوک کے قریب انڈر پاس کی تجویز پر بھی کام جاری ہے ۔وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ ریلوے سٹیشن سے آزادی چوک تک منصوبہ مکمل ہونے سے اندرون شہر کی خوبصورتی بڑھے گی اور ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ان کے مطابق اندرون لاہور معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے ،ایسے منصوبوں سے کاروباری طبقے اور شہریوں دونوں کو سہولت ملے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرریلوے سٹیشن اور داتا دربار کے اطراف ترقیاتی کام سسٹین ایبل ماڈل پر کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں