ریلوے رہائشگاہوں پر 2 ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میں اختلافات

 ریلوے رہائشگاہوں پر 2 ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ میں اختلافات

جعلی الاٹمنٹ پر کسی کو بھی کوارٹر میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے :ڈی ایس

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن اور ڈی ایس مغلپورہ نے الگ الگ ایس او پیز بنا لیے ، ریلوے کالونیوں میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹ کے انکشاف کے بعد ریلوے مغلپورہ اور لاہور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس نے اپنے اپنے ایس او پیز بنا لیے ، ذرائع کے مطابق ڈی ایس لاہور کی متنازعہ کوارٹر فوری کرانے کی ہدایت، ڈی ایس مغلپورہ نے کارروائی روک دی، ڈی ایس مغلپورہ کے سی ی او ریلوے کو خط لکھنے کے بعد متاثرین منظر عام پر آنے لگے ،پیسے دے کر رہائش گاہ لینے والے ملازمین نے بھی سی ای او ریلوے کو درخواستیں دینا شروع کردیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی بجائے متنازعہ الاٹمنٹ کی حامل سرکاری رہائش گاہوں کی بند بانٹ شروع ہوگئی، ریلوے میں 58 سے زائد سرکاری رہائش گاہیں غیر قانونی اور جعلی الاٹ ہونے کا انکشاف ہوا تھا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ مغلپورہ خالد خان کا کہنا ہے کہ سی ای او ریلوے کو خط لکھا ہے کہ وہ جعلی الاٹمنٹ کے حوالے سے ہماری رہنمائی کریں۔ ڈی ایس لاہور انعام اللہ نے کہا کہ جعلی الاٹمنٹ والے کسی بھی ملازم کو کوارٹر میں رہنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں