کمشنرز ، ڈی سیز کو ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

کمشنرز ، ڈی سیز کو ڈینگی کارروائیوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت

اجلاس میں ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )تمام متعلقہ محکمہ جات کی بھرپور شرکت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ ممکن نہیں۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز و دیگر طبی ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور اس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہائی رسک اضلاع میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی سرویلنس کا جائزہ لیاگیا۔ کابینہ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں جاری احکامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کنسٹرکشن سائٹس پر پانی کھڑا نہ ہونے پائے ، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز انسدادِ ڈینگی کارروائیوں کی خود مانیٹرنگ کریں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ تمام متعلقہ محکمہ جات کی بھرپور شرکت کے بغیر ڈینگی کا مقابلہ ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں