نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مریم نواز ویلنیس سنٹر کا افتتاح
لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل محمد منشا اللہ بٹ نے نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں مریم نواز ویلنیس سنٹر کا افتتاح کر دیا۔
صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نو تعمیر شدہ شیر عالم محسود آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز ویلنیس سنٹرز میں ماہرِ طبعی معالج، ماہرِ نفسیات، میڈیکل سپیشلسٹ اور ماہرِ غذائیت کی سہولیات محنت کشوں کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔