انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز، سکیورٹی الرٹ رہی

انسداد پولیو مہم کا چوتھا روز، سکیورٹی الرٹ رہی

لاہور (آن لائن)شہر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے چوتھے روز بھی لاہورپولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ تمام ڈویژنز میں انسداد پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کیلئے 2270 اہلکار فرائض انجا م دے رہے ہیں۔496 موٹر سائیکل ٹیمیں، 84 تھانوں اور چوکیوں کی گاڑیاں بھی گشت پر معمور رہیں۔ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ لاہو رکے تمام بیٹ افسران بھی پولیوورکرز کی معاونت کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں