انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو ٹیموں کے مقابلہ جات کا افتتاح
لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو ٹیموں کے مقابلہ جات کا افتتاح، ریسکیو 1122 کی اکیسویں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پنجاب بھر سے ضلعی ایمرجنسی افسران کی قیادت میں آنے والی ریسکیو ٹیموں کوایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ ریسکیو ٹیموں کے مقابلہ جات کے افتتاح کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مجھے امید ہے یہ مقابلہ جات زندگیاں بچانے کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور حادثات و ناگہانی آفات پر بروقت ریسپانس کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔