آکسفورڈ یونیورسٹی پریس میں سکول لیڈرز کانفرنس کا انعقاد
لاہور(خبر نگار)آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان نے لاہور میں سکول لیڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز اور تعلیمی رہنما شریک ہوئے۔
پاکستان کے ثقافتی مرکز اور علم و جدت کے شہر لاہور نے تدریس، سیکھنے اور جانچ کے نظام میں بہتری کے حوالے سے بامعنی گفتگو کے لیے ایک بہترین پس منظر پیش کیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد سعید حسین نے خطاب میں کہا کہسکولوں کو چاہیے کہ وہ مہارتوں پر مبنی نصاب، اساتذہ کی جامع تربیت، جدید تدریسی طریقہ کار کو تعلیم اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو اپنائیں۔