صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ سرگرمیوں کیلئے قاہرہ روانہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلئے قاہرہ روانہ ہو گئے۔
روانگی سے قبل ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اسی مقصد کیلئے قاہرہ کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ میں ریڈکریسنٹ مصر، پاکستانی سفارت خانے اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں سے ملاقاتوں میں جاری اور مستقبل کے ریلیف و بحالی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔