ترک سفیر کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

ترک سفیر کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

لاہور (آن لائن) ترکی کے سفیر، ڈاکٹر عرفان نزروغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر تنویر احمد، نائب صدر خرم، لاہور میں ترکی کے قائم مقام قونصل جنرل، کمرشل کونسلر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے ثقافتی، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کئی شعبوں خصوصاً دفاع میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں