سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری : وزیر تعلیم
لاہور(خبر نگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی نہیں ہوئی،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نوٹیفکیشن جعلی ہیں۔
سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے ۔ سکولوں میں سردیوں کے اوقات کار نافذ ہونے ہیں۔ نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن ایک دن جاری ہوگا۔ 15 اکتوبر سے سکولوں میں موسم سرما کے اوقات کار نافذ ہوتے ہیں۔