ادائیگیوں میں تاخیر‘ایل ڈی اے کاترقیاتی عمل متاثر‘مالی دبائو

 ادائیگیوں میں تاخیر‘ایل ڈی اے کاترقیاتی عمل متاثر‘مالی دبائو

لاہور(سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے جاری اور مکمل ہونیوالے منصوبوں کی ادائیگیوں میں تاخیر نے ادارے کا ترقیاتی عمل متاثر کر دیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ماضی کے منصوبوں کے مکمل فنڈز جاری نہیں کیے۔۔۔

 جس سے ادارے کو مالی دباؤ کا سامنا ہے ۔ایل ڈی اے نے واجب الادا رقوم کیلئے حکومت کو متعدد مراسلے ارسال کیے اسکے باوجود فنڈز کا اجرا نہ ہو سکا۔بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ اور راوی برج توسیعی منصوبہ پر تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود مکمل فنڈز جاری نہیں ہوئے ۔ ادائیگیاں تاحال زیرِ التواہیں۔اسی طرح سٹرکچرل پلان روڈز، ٹولنٹن مارکیٹ اور زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کے فنڈز بھی تعطل کا شکار ہیں۔ ایل ڈی اے نے ہرانے راوی برج کی بہتری کیلئے 22کروڑ 53لاکھ کی ڈیمانڈ کی تھی، یہ رقم بھی جاری نہ ہو سکی۔ادارے نے حال ہی میں لاہور میں چار نئی سٹرکچرل پلان روڈز کی منظوری دی تھی جس کیلئے 10 ارب درکار ہیں تاہم ان پلان روڈز کیلئے بھیجی گئی سمری بھی فائلوں میں دب کر رہ گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں