پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ :اداروں سے جواب طلب

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  اضافہ :اداروں سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار کی وکیل نے دلائل دئیے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں