پنجاب میں سکاؤٹ تحریک کے فروغ کیلئے کمشنر نامزد
لاہور (نامہ نگار خصوصی) وزیر قانون رانا محمد اقبال نے بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب میں سکاؤٹ تحریک کے فروغ کیلئے ہائی کمشنر اعجاز حفیظ کی ہدایت پر۔۔۔
سید ضمیر اسلام بخاری، شریف طاہر، سید محمد فرقان، سردار خالد ملک کو کمشنر نامزد کیا ہے ،اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال نے اپنے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بوائے سکاؤٹس کی تحریک قوم کے اندر جذبہ و ولولہ اور ڈسپلن پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔