پرندہ مارکیٹ کی چھوٹی بڑی 152 دکانیں مسمار
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)تعمیر و توسیع دربار حضرت علی ہجویری، بھاٹی گیٹ اور موہنی روڈ منصوبہ میں اہم پیشرفت،بھاٹی چوک میں واقع تیس سال پرانی پرندہ مارکیٹ مکمل طور پر گرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران داتا دربار کے سامنے اور بھاٹی چوک کے اطراف سرکاری سولہ کنال اراضی پر قائم 152 چھوٹی بڑی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات گرادی گئیں، جبکہ 16 کنال سرکاری جگہ کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا۔