15 پر بوگس کال کرنیوالے شہری کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا)پولیس تھانہ صدر پتوکی نے 15 پر بوگس اور جھوٹی کال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تھانہ صدر پتوکی میں تعینات سب انسپکٹر محمد وقار خاں نے مقدمہ درج کروایا کہ مین بازار حبیب آباد پتوکی کے رہائشی خرم شہزاد نے 15پر بوگس کال کر کے ارتکاب جرم کیا ہے ۔ پولیس نے خرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔