بس کو آگ لگانیوالے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ

 بس کو آگ لگانیوالے  نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ

قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ کوٹ رادھاکشن نے بس کو آگ لگانے والے نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مسجد بابا شیر بہادر پھول نگر کے رہائشی فرمائش علی ولد شوکت علی نے تھانہ کوٹ رادھاکشن میں مقدمہ درج کروایا کہ مدکے دھاریوال روہی نالہ کے قریب اس کی 50 لاکھ روپے مالیت کی بس کھڑی تھی جو اچانک آگ لگنے سے جل کر خاکسترہوگئی۔ شک ہے کسی نامعلوم شخص نے جان بوجھ کر آگ لگائی ہے ۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں