پتوکی: کیری ڈبہ کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

پتوکی: کیری ڈبہ کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

حادثہ ساہجوال میں ہوا، 40 سالہ یونس موقع پر دم توڑ گیا،لاش ورثاء کے حوالے

قصور(نمائندہ دنیا)پتوکی میں کیری ڈبہ کی یوٹرن لیتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ نواحی علاقہ ساہجوال میں ہوا، موٹر سائیکل سوار 40 سالہ یونس ولد نورمحمد کیری ڈبہ کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیم نے جاں بحق یونس کی لاش کو موقع پر موجود پولیس کے حوالے کر دیا۔جس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں