32 لاکھ کا ر فراڈ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج
قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے ایل سی ڈیز دینے کے عوض 32 لاکھ 40 ہزار روپے بطور امانت لیکر فراڈ کرنیوالے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
کھارا روڈ نزد میرج ہال قصور کے رہائشی محمد جاوید ولد مختار احمد نے مقدمہ درج کروایا کہ محمد شہزاد عرف سیفی وغیرہ چار نامزد ملزموں نے مجھے 80عددایل سی ڈیز دینے کے لئے بطور امانت 32 لاکھ 40 ہزار روپے لیے اور ایک چیک دیا جس کی ایک ریسیونگ رسید بھی دی جو فراڈ کر کے بھاگ گئے ۔