فلسطینیوں کی اخلاقی و مالی مدد پر کالج پرنسپل کیلئے’’معزز بہن‘‘ کا خطاب

فلسطینیوں کی اخلاقی و مالی مدد پر کالج  پرنسپل کیلئے’’معزز بہن‘‘ کا خطاب

قصور(نمائندہ دنیا)فلسطینی حکومت اور فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر محمد حمداﷲ زید کی جانب سے مشکل وقت میں فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی و مالی امداد کرنے پرکالج پرنسپل پروفیسر مسز اسماء عبدالقدوس کھوکھر کے لیے فلسطینیوں کی ‘‘معزز بہن’’ کے سرکاری خطاب کا اعلان کیا گیا ہے ۔

فلسطینی سفیر نے یہ اعلان اسلام آباد میں واقع فلسطینی سفارت خانے میں بین الاقوامی پارلیمنٹیرین صاحب زادہ احمد رضا خان قصوری، ڈاکٹر عبدالقدوس کھوکھر اور صاحب زادہ طاہر نادر پر مشتمل وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے ڈاکٹر ادریس احمد شیخ اور صاحب زادہ طاہر نادر کیلئے فلسطینیوں کے ‘‘معزز بھائی’’ کے سرکاری خطابات کا اعلان بھی کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں