پی پی ایس سی :میرٹ کا تعین امتحانی نتائج ، انٹرویو پرہوگا
لاہور(خبر نگار)پی پی ایس سی نے میرٹ کے تعین میں تعلیمی نمبروں کاحصہ ختم کر دیا ہے ۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے بھرتی کے عمل میں اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ اب میرٹ کا تعین صرف پی پی ایس سی کے امتحانی نتائج اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ تحریری امتحان کے نمبروں کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔تحقیقی کام اور نان کلینیکل تجربے پر اضافی نمبر دینے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے ۔یہ نئے اصلاحاتی اقدامات یکم جنوری 2026سے نافذ العمل ہوں گے ۔